بھارت میں جانوروں پر تشدد کے بڑھتے واقعات نے جان ابراہم کی نیندیں اڑادیں-

باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حال ہی میں کتوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات سے متعلق ایک رپورٹ دکھائی گئی جس میں 5 مختلف مقامات کی ویڈیوز دکھائی گئیں جس میں بھارتی شہری کتوں کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

حالیہ ایک ویڈیو میں چند نوجوان کتے کو پہلے مارتے ہیں اور پھر اس کی ٹانگیں کاٹ دیتے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں کتے کے پلے (پپیز) سڑک کنارے کھیل میں مشغول تھے کہ اس دوران ایک بائیک والا ان پر موٹرسائیکل چڑھاتا ہوا تیزی سے آگے نکل جاتا ہے۔

اسی طرح ایک اور ویڈیو میں چند نوجوان ایک کتے کی دم کے ساتھ فائر ورکس لگا دیتے ہیں جس سے وہ چلاتا رہتا ہے۔

با لی وڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم نے ایک ویڈیو بیان میں بھارت میں جانوروں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک وائرل ویڈیو دیکھا جس میں کتے کو بری طرح مارا جارہا تھا اور اس کی ٹانگیں کاٹی جارہی تھیں جبکہ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں اتنا بے چین تھا کہ میں پوری رات سو نہیں پایا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ دیو آنند پر عوامی مقامات پر کالا سوٹ پہننے پر پابندی عائد تھی؟

اداکار نے نے ملزمان کو فوراً گرفتار کرنے پر الور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکار نے ایس پی الور سے بات کی اور پولیس کی درخواست پر ویڈیو پیغام پر کہا کہ جانوروں پر ظلم ایک جرم ہے۔


ایس پی تیجسوینی گوتم نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ابراہم نے مجھے فون کیا اور ویڈیو دیکھنے کے بعد کہا ، وہ پوری رات سو نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے اس کیس کی پیشرفت کے لئے کہا اور ہم نے انہیں آگاہ کیا کہ دو مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے –

ایس پی نے اداکار سے عوام کے لئے ویڈیو اپیل بھیجنے کی درخواست کی جس پر اداکار نے حامی بھری۔ “ہم نے ابراہم کی ویڈیو عوام کے لئے اپنے الور پولیس ٹویٹر پیج پر پوسٹ کی ہے اداکار بھارت میں قابل احترام ہیں اور لوگ ہمیشہ ان کی باتوں پر دھیان دیتے ہیں۔ ا

ایس پی نے مزید کہا کہ ہم نے ان سے درخواست کی کہ وہ لوگوں سے جانوروں کے خلاف کسی بھی طرح کے ظلم میں ملوث نہ ہونے کی اپیل بھیجے اور انہوں نے ہمیں یہ ویڈیو بھیجنے کے لئے کافی تعاون کیا تھا۔

میں اور اکشے کمار کبھی ایک ساتھ کام نہیں کر سکتے،شاہ رخ نے ایسا کیوں کہا؟

ویڈیو میں ابراہم کا کہنا ہے کہ ، میں نے ایک ویڈیو دیکھی ہے جس میں ایک کتا جس کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں تھیں۔ ویڈیو الور کی تھی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد ، میں اتنا پریشان ہوا کہ میں پوری رات سو نہیں سکاتھا۔ تب میں نے الور ایس پی تیجسوینی گوتم سے بات کی اور مجھے بتایا گیا کہ مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور میں اس کا شکر گزار ہوں۔

میری اپیل ہے کہ اگر آپ کو ایسا کوئی واقعہ نظر آتا ہے تو براہ کرم اسے پولیس کے ساتھ شیئر کریں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔ اداکار نے کہا ، "جانور صرف آپ کی محبت چاہتے ہیں ، اور کچھ نہیں۔

یہ واقعہ الور کے علاقے رینی تھانہ کی حدود میں پیش آیا تھا جس میں پولیس نے ملزمان بابو لال اور مدیرم مینا کو گرفتار کیا تھا۔

ٹک ٹاک صارفین کے لئے کون سا نیا فیچر لارہا ہے؟

Shares: