بھارت میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمہ درج، مگر کیوں؟ اہم خبر آ گئی

0
32

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں زبردست تقریر کے بعد بھارت کے اوسان خطا ہیں اور بھارتی میڈیا اور دیگر مختلف طبقوں کی جانب سے سخت تلملاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے اوچھی حرکتیں کی جارہی ہیں،

وزیراعظم عمران خان آج کس طیارے پر واپس آئیں گے؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی ریاست بہار کے مظفر پور ضلع میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، یہ شکایت سدھیر کمار اوجھا نامی وکیل کی جانب سے مظفرپور میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف دی گئی ہے، مذکورہ انتہاپسند ہندوستانی وکیل سدھیر کمار اوجھا نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے انڈیا کے خلاف جوہری جنگ کے خطرہ سمیت دیگر قابل اعتراض باتیں کی ہیں‌ اس لئے عدالت اس کی طرف سے دائر کردہ اس شکایت کی بنیاد پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کرے،

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بھارتی وکیل سدھیر کمار اوجھا نے اپنی درخواست میں کہا کہ جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالہ سے بھارت کے خلاف پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بیان سے صرف ایک طبقے کے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی گئی ہے جس سے انڈیا میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ ہے، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک دن قبل جنرل اسمبلی اجلاس میں کشمیریوں‌ پر ڈھائے جانے والے بھارتی فوجی مظالم اور مودی سرکار کی دہشت گردی پر کھل کر بات کی اور مودی حکومت کے ہٹلر والے چہرہ کو بے نقاب کیا تھا جس پر بھارتی سخت سیخ پا ہیں جبکہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق میں جرات سے بات کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم عمران خان کی عالمی سطح پر تحسین کی جارہی ہے او رکہا جارہا ہے کہ اس سے قبل کبھی کسی پاکستانی نے یوں‌ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ کھل کر بیان نہیں کیا،

Leave a reply