بھارت، مغربی بنگال سے تین اراکین اسمبلی بی جے پی میں‌ شامل

0
56

بھارت میں‌ مغربی بنگال سے ترنمول کانگریس کے دو اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ایک رکن اسمبلی آج بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شبھراشو رائے، وشنو پور سے تشار کانتی بھٹاچاریہ اور ہمت آباد سے مارکسی کمیونٹ پارٹی کے رکن اسمبلی دیویندر ناتھ رائے نے بی جےپی ہیڈکوارٹر میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔اسی طرح ترنمول کانگریس کے قانون ساز کونسل کے کئی اراکین بھی برسراقتدار پارٹی بی جےپی میں شامل ہوئے ہیں. مسٹر شبھراشو رائے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ مسٹر مکل رائے کے بیٹے ہیں جو ترنمول چھوڑ کر پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے ۔

اس موقع پر بی جےپی کے مغربی بنگال کے انچارج کیلاش وجے ورگیہ اور میڈیا انچار انل بلونی بی موجود تھے ۔ یاد رہے کہ اس مرتبہ بی جے پی بھاری اکثریت سے الیکشن میں‌کامیاب ہوئی ہے اور تنہا تین سو سے زائد سیٹیں‌ حاصل کرنے میں‌کامیاب ہوئی ہے.

Leave a reply