بھارت میں کرونا کا ڈر، بیرونی کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑ کر جانے لگے

0
35

بھارت میں کرونا کا ڈر، بیرونی کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑ کر جانے لگے
باغی ٹی وی ؛ بھارت میں کورونا کے وار خطرنا ک حد تک بڑھ چکے ہیں .اس ڈر سے آسٹریلوی کرکٹرز آئی پی ایل چھوڑ کر جار ہے ہیں ، ۔آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن انڈین پریمیئر لیگ کو خیر آباد کہہ گئے ہیں .

بھارتی میڈیا اس بیماری پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے . اور بتایاجا رہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز ذاتی وجوہات کا بتا کر آئی پی ایل چھوڑ کر واپس وطن جا رہے ہیں۔آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائی پہلے ہی لیگ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون بھی کووڈ کی وجہ سے لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود آئی پی لیگ کو جاری رکھنے پر منتظمین کو شدید تنقید کا سامنا ہے جس کے باعث لیگ ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔اس پریشر کی وجہ سے سے آئی پی ایل کو مجبور ہونا پڑے گا کہ وہ اس ایونٹ کو ختم کرے .
خیال رہے کہ بھارت میں ہر آنے والا دن کورونا کے ریکارڈ توڑ رہا ہے، بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے مزید346,786 افراد متاثر ہوئے جب کہ 2624 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت اب دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں صورتحال اس قدر خراب ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہر 4 منٹ میں ایک شخص کی موت ہورہی ہے جب کہ وبا کی حالیہ لہر کم از کم 3 ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے جس کے نتیجے میں اموات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Leave a reply