بھارت میں جو سلسلہ شروع ہوا ہے ابھی تو آغاز ہے….انتہا کیا ہوگی، جنرل آصف غفور کا ٹویٹ
باغی ٹی وی رپورٹ: فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہےکہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر سے لے کر آسام تاک نسلی فسادات کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ اس انتہا کی ابتدا ہے جس کاابھی آغاز ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے اندر آج تمام اقلیتوں نے اچھی طرح اس بات کا احساس کر لیا ہے کہ برصغیر کےعظیم لیڈر محمد علی جناح کا ہندوتوا کے متعلق ویژن بہت درست اور کلیئر تھا.آج سب اقلیتیں بھارت کے ساتھ رہنے پر پچھتا رہی ہیں.
بھارتی مسلمانوں نے مودی کے ہندتوا کے خلاف بغاوت کا علم بلند کردیا،نسلی فسادات جنم لینےلگے

واضح رہے کہ بھارت نے جو شہرت بل پیش کیا ہے اس کی وجہ سے بھارت میں احتجاج کا وسیع سلسلہ شروع ہوا ہے.
مودی سرکار نے مسلمانوں کے خلاف عرصہ حیات تنگ کرنے کے لیے ایسی قانون سازی کی ہے جس سے ان کے حقوق کا نفی ہوتی ہے.بھارت میں مسلمانون نے بغاوت کا علم بلند کردیا مودی سرکار کے خلاف پورے بھارت میں شدید ہنگامہ ،نسلی فسادات نے جنم لے لیا.بھارت میں مسلمان اپنے حق کے لیے سٹرکوں پر نکل آئے . بھارت کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مسلم کش بل کی سختی سے مزمت کی ہے . ہزاروں مسلمان بھارت کی شاہراہوں پر مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے.متنازع شہریت بل کے خلاف بھارت کی مختلف ریاستوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیے جا رہے ہیں جب کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں بھی اس کے خلاف آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔








