بھارت نے غلطی کی تو بلوچستان کو بھارتی فوج اور غداروں کا قبرستان بنا دیں گے۔ نوابزادہ جمال رئیسانی

0
53

بھارت نے غلطی کی تو بلوچستان کو بھارتی فوج اور غداروں کا قبرستان بنا دیں گے۔ نوابزادہ جمال رئیسانی

باغی ٹی وی : بلوچستان کے معروف محب وطن سردار شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوبزادہ جمال خاں رئیسانی نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی آزادی کے خواب دیکھنے والا بھارت ایک معمولی سے لداخ بارڈر پر قبضہ نہیں جما سکتا اور شہید سراج رئیسانی کی سرزمین کی آزادی کے خواب دیکھ رہا ہے۔ بھارت نہیں جانتا کہ سراج رئیسانی کے بازو ابھی زندہ ہیں جو بلوچستان کو بھارتی فوج اور غداروں کا قبرستان بنانے کی قوت رکھتے ہیں.


واضح‌رہے کہ چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اطلاعات کے مطابق چین کے پانچ ہزارسے زائد فوجی بھارت میں گھس گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچ گئے چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ‏گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک LAC سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیں چین کے پانچ ہزار کے قریب فوجی بھارتی قبضے کے علاقے لداخ میں داخل ہیں

ادھرذرائع کے مطابق ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے

Leave a reply