پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، کیسز میں اضافے کی وجوہات کیا بنی؟

0
119

پنجاب میں کورونا وائرس کے 579 نئے کیس، تعداد20656 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق تمام 579 نئے کیس عام شہریوں میں سامنے آئے۔ لاہور میں 318، بہاولنگر 2، بہاولپور 5، چکوال 2، ڈی جی خان 1، فیصل آباد میں 83نئے کیس سامنے آئے ہین۔ گوجرانوالہ 55، قصور 1، ملتان 28، ننکانہ 1، اوکارہ 3، سیالکوٹ 10، وہاری میں 4 نئے کیس سامنے آئے۔ راولپنڈی میں 52، رحیم یار خان ایک، ساہیوال ایک، سرگودھا 7، شیخوپورہ میں 5 نئے کیس سامنے آئے۔ کورونا وائرس سے15مزید اموات، کل تعداد352 ہو چکی ہیں۔ اب تک 209270 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد6124 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

Leave a reply