بھارتی ریاست اترپردیش کے ایٹہ ضلع میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں چھ افراد ہلاک جبکہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زوردار دھماکہ، کتنے افراد مارے گئے؟ بڑی خبر
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ فیکٹری کے آس پاس کے کئی مکانات بھی گر گئے۔ واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔ ابھی تک دھماکہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پٹاخہ فیکٹری ایک مکان میں تھی جس کا لائسنس منی دیوی کے نام پر تھا۔دھماکہ کے وقت کئی لوگ فیکٹری میں موجود تھے۔