بھارت، قابل اعتراض گانا ’بھیجو قبرستان‘ یوٹیوب پر پوسٹ کرنے والا گرفتار

0
74

لکھنو: قابل اعتراض گیت ’بھیجو قبرستان‘ کو یو ٹیوب پر پوسٹ کرنے والے گلوکار ورون بہار کو اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ورون بہار کے اس گانے میں جے شری رام نہ بولنے والوں کو قبرستان بھیجنے کی بات کی گئی ہے۔
“جو نہ بولے جے شری رام، بھیج دو اس کو قبرستان” یوٹیوب پر نفرت انگیز ویڈیو وائرل
ورون بہار کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض اور فحش مواد اپلوڈ کرنے کے الزام میں منکاپور کے بندراہ گاوں سے گرفتارکیا۔ اس نے گانے میں ’جو نہ بولے جے شری رام، بھیج دو اس کو قبرستان‘ جیسی اشتعال انگیز زبان کا استعمال کیا ہے۔

یاد رہے کہ گلوکار ورون بہارکے خلاف لکھنو کے حضرت گنج پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ دہلی سمیت کئی اور شہروں میں بھی ایف آئی آر درج ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گلوکار یو ٹیوب چینل پر فحش اور قابل اعتراض گانے اپلوڈ کرنے کے لئے مشہور ہے۔

Leave a reply