بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند پرزیادتی کرنے کا الزام عائد کرنے والی متاثرہ لڑ کی کوبھی 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔
متاثرہ لڑکی کو بلیک میلنگ کے دوران رقم وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
بی جے پی رہنما چنمیانند کا عصمت دری کیس میں جوڈیشل ریمانڈ
بعد ازاں لڑکی کو عدالت لے جایا گیا جہاں سے اسے 14دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے گذشتہ دنوں چنمیانند کو گرفتار کیا تھا اور تفتیش کے دوران چنمیانند نے اپنی کئی غلطیوں کا اعتراف کیا تھا۔ چنمیانند ان دنوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔