بھارتی ریاست بہار میں ہلاکتوں کی تعداد بانوے ہو گئی ہے
تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست بہار کے محکمہِ صحت عامہ کے اہلکار نے بتایا کہ بہار میں آنے والی گرمی کی شدید لہر کے باعث ریاست بہار میں میں ہلاکتوں کی تعداد بانوے ہو گئی ہے ، مرنے والوں میں سے بیشتر افراد کی عمر پچاس سال سے زائد تھی۔
شدید گرمی کے پیش نظر بہار کی مقامی حکومت نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن کے اوقات میں بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔اسکولوں نے بھی گرمی کی شدت کے پیشِ نظر بائیس جون تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بہار میں رواں سال گرمیوں کا درجہ حرارت گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ رہا ہے ۔بیشتر علاقوں میں بلند ترین درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے ۔