بھارت کی سب سے بڑی ائیر لائن نے 50 طیارے انڈر گراؤنڈ کر دیئے

0
72

بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈیگو اور گو فرسٹ نے 50 ائیربس اے 320 طیارے گراؤنڈ کر دیئے ہیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق طیاروں کو انجن سپلائی چین اور پی این ڈبلیو کے مسائل کی وجہ سے انڈر گراؤنڈ کیا گیا ہے تاہم اس اہم تکنیکی مسئلے کے باوجود ائیرلائن کے آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز اب صورت حال کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے ہوائی جہاز کے لیز پر دینے جیسے آپشنز پر غور کر رہی ہیں۔

آسام کے انتہا پسند وزیراعلیٰ نے ریاست کے تمام مدارس بند کرنے کا اعلان کردیا

ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئی آپشنز تلاش کر رہی ہے۔ ان میں ری ڈیلیوری کو سست کرنے کے لیے لیز میں توسیع، بیڑے میں ہوائی جہازوں کو دوبارہ شامل کرنے کا جائزہ لینا، اور ریگولیٹری فریم ورک کے اندر لیز کے اختیارات شامل ہے۔

پراٹ اینڈ وٹنی (P&W) کے انجن کے طویل عرصے سے جاری مسائل کی وجہ سے جاری عالمی سپلائی چین کے چیلنجز بڑھ گئے ہیں، جو کچھ عرصے سے برقرار ہیں۔ کئی ماہ قبل، سول ایوی ایشن کی وزارت کے سینئر حکام نے سپلائی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انجن بنانے والی کمپنی سے بات چیت کی تھی۔ حال ہی میں روس اور یوکرین کے تنازعے کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

ایک سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ انڈیگو اور گو فرسٹ میں سے ہر ایک میں کم از کم 25 طیارے ہیں جو پی اینڈ ڈبلیو انجن کے مسائل کی وجہ سے گراؤنڈ ہیں، اور انجن بنانے والی کمپنی سپلائی چین میں خلل کی وجہ سے بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے قابل نہیں ہے۔

تاہم، فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ flightradar24.com کے مطابق، 26 فروری تک انڈئگو کے 39 طیارے، جن میں 28 A320 neo اور 11 A321 شامل تھے۔

متنازع پنشن اصلاحات، پیرس میدان جنگ بن گیا

انجن کی مسلسل خرابیوں کے پس منظر میں، بھارتی میڈیا کے مطابق بجٹ کیریئرز میں سے ایک کمپنی کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ پی اینڈ ڈبلیو انجنوں کے ساتھ مسلسل مسائل پر قابو پانے کے لیے ان کی خریداری کے اگلے آرڈر کے لیے انجن فراہم کرنے والی کمپنی کو تبدیل کرنے کا بھی سوچا جا رہا ہے۔

دونوں کیریئرز کے کم از کم 50 طیاروں کی گراؤنڈنگ اور مسائل کو حل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں پی اینڈ ڈبلیو کے ترجمان نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ "اس سال کے آخر میں دباؤ کم ہونا شروع ہو جائے گا” لیکن انہوں نے طیاروں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا۔ جو متاثر ہوئے ہیں=

ترجمان نے کہا کہ "صنعت میں بہت سے لوگوں کی طرح، ہم بھی عالمی سپلائی چین چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، جو ساختی کاسٹنگ اور دیگر حصوں کی دستیابی کو محدود کر رہے ہیں اور ہم اپنے سپلائی بیس کے ساتھ تخفیف کی حکمت عملیوں پر کام کر رہے ہیں اور MRO (مینٹیننس، مرمت اور اوور ہال) نیٹ ورک کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں اسی وقت، ہم ونگ پر انجن کا وقت بڑھانے کے لیے اپ گریڈیشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا شہزادی ڈیانا کے بارے غیر اخلاقی تبصرہ، چارلس اسپینسر کا شدید ردعمل

انڈیگو کے پاس اس کے بیڑے میں 300 سے زیادہ طیارے ہیں اور اس کے دو انجن فراہم کرنے والے ہیںP&W اور CFMجبکہ گو فرسٹ کے پاس تقریباً 61 طیارے ہیں اور P&W اس کا واحد انجن فراہم کنندہ ہے۔

انڈیگوکے ایک ترجمان نے کہا کہ ایئرلائن اپنے اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچرر (OEM) پارٹنرز کے ساتھ سرگرم عمل ہے تاکہ تخفیف کے اقدامات پر کام کرے جو نیٹ ورک اور آپریشنز کے تسلسل کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ اگست 2005 میں وجود میں آنے والی بھارت کی انڈیگو ائیر محض 16 سال کے عرصے میں بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن کے طور پر سامنے آئی ہے جو 310 طیاروں کے ساتھ دنیا بھر میں 101 ڈسٹی نیشنز پر آپریشن بحال رکھے ہوئے ہے۔

لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو ایک اور دھمکی

Leave a reply