بھارتی ڈاکٹروں کے گروپ نے بھی کشمیر کے حوالے سے خط لکھ دیا

18بھارتی ڈاکٹروں کے گروپ نے مقبوضہ کشمیر سے پابندیوں کو فوری طور پرختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کتنے کشمیری گرفتار ہوئے ، اے ایف پی نے بتا دیا
یہ مطالبہ ایک خط کے ذریعے کیا گیا۔ خط کے مطابق بھارت نے پہلے لاک ڈاﺅن کیا بعد ازاں آرٹیکل 370کو ہٹایا۔ علاقے میں انٹرنیٹ تک کی سروس بند کردی گئی ۔جس سے نہ صرف لوگوں کے درمیان رابطہ معطل ہوابلکہ ان دوکانداروں اور فارماسسٹوں کے لیے بھی مشکلات پیدا ہو گئیں جو انٹرنیٹ کے لیے اشیاءاور ادویات کا آرڈر دیتے تھے ۔

ڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ دوائیوں کی بڑھتی ہوئی قلت اور سفر میں مشکلات کی وجہ سے مریض سفر نہ کرسکے اور لوگ ایمبولینس طلب نہ کرسکے۔

خط میں ڈاکٹرز نے لکھا ہے کہ مقامی دکانوں میں کچھ دوائیاں ختم ہو چکی ہیں۔ لوگوں کو بیمار رشتے داروں کے لیے ادویات لینے کے لیے نئی دہلی تک جانا پڑتا ہے۔

ڈاکٹرز نے خط میں ہندوستانی حکومت سے جلد سے جلد مواصلات اور سفر پر پابندیوں کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے مریضوں کو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہوسکے۔

Comments are closed.