لداخ میں بھارت کے 20 ہزار فوجی کرونا کا شکار ، بھارتی فوج کی مشکلات بڑھ گئیں ، مبشر لقمان

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ایک میراتھن مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں. بھارت لداخ میں مشکل ترین صورت حال کا سامنا کر رہا ہے. تقریبا 20 ہزار بھارتی فوجی کرونا وبا کا شکار ہو رہے ہیں.
بھارتی فوج کولداخ ایل اے سی میں‌شدید لاجسٹک مشکلات کا بھی سامنا ہے.

واضح‌ رہے کہ بھارت چین کے ہاتھوں‌ نہایت مشکلات کا شکار ہے . لداخ کی سردی سے پریشان بھارتی فوجی افسران پہلے ہی کچھ ایسی ہی قیاس آرائیاں کررہےتھے ، ادھر ریٹائرڈ بھارتی جنرلوں اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں سال مشرقی لداخ میں کشمکش سے بھرا طویل موسم سرما متوقع ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پچھلے مہینے کے اواخر میں مغربی ہمالیہ میں انتباہی فائرنگ کے 3 واقعات پیش آچکے ہیں جہاں دونوں ممالک کی فوج آمنے سامنے ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ شکر کہ وہ صرف ہوائی فائرنگ تھی اور فوجیوں نے ایک دوسرے پر گولیاں نہیں برسائیں۔ ہوائی فائرنگ کا ایک واقعہ پینگونگ تسو جھیل کے شمالی کنارے پر پیش آیا جب گزشتہ جمعرات کو ماسکو میں بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور چینی ہم منصب وانگ یی کے مابین ملاقات ہونی تھی

Shares: