بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوان شہید کردیے

0
33

بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوان شہید کردیے
باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا، سوپور کے علاقہ ریبن میں بھارتی فورسز نے محاصرے کی آڑ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 6 ہو گئی۔ ضلع بارہ مولا میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور علاقے میں موبائل‘ انٹر نیٹ سروسز معطل ہیں۔ ضلع پونچھ میں بھارتی فورسز نے جنگلات پر مشتمل ایک بڑے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے ۔
دریں اثناء تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیرمین، محمد اشرف صحرائی کو سری نگر میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ محمد اشرف صحرائی ان دنوں سری نگر کے باغات بارزلہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر نظر بند تھے۔ اتوار کو پولیس کی بھاری جمعیت نے انہیں گھر سے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا۔بھارتی فوج نے ان کشمیری جوانوں کو جیش محمد کے مجاہد قرار دیا ہے .

ادھر کشمیری لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب یوم شہدا منا رہے ہیں.13 جولائی کے موقع پر جموں و کشمیر میں سرکاری تعطیل ہوا کرتی تھی تاہم اس بار یہ چھٹی بھی منسوخ کردی گئی۔مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں رواں سال کے لیے چھٹیوں کا کیلنڈر شائع کیا گیا تھا۔ اس کیلنڈر میں یوم شہدا، 13 جولائی اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ کے یوم پیدائش 5 دسمبر کی اہم ترین چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ اب ایسے میں 13 جولائی کے دن چھٹی یا کسی بھی قسم کی تقاریب کا انعقاد کیسے ممکن ہے؟

گزشتہ برس جب سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا تب 13 جولائی اور 5 دسمبر کی چھٹی منسوخ کیے جانے کی وجہ سے وادی کے متعدد سینیئر سیاستدانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کی شدید مذمت بھی کی تھی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرکاری تعطیلات کی فہرست میں 26 اکتوبر کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ وہ دن ہے جس دن مہاراجہ ہری سنگھ نے 1947 میں بھارت کے ساتھ "انسٹورمنٹ آف ایکسیشن” پر دستخط کیے تھے۔نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ نے 13 جولائی کے دن کو یوم شہدا قرار دیا تھا۔ انہوں نے ڈوگرہ حکومت کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے 22 شہدا کی یاد میں اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد 1948 سے گزشتہ برس تک 13 جولائی کو سنہ 1931 کے سانحہ میں شہید ہونے والے شہدا کو یاد کیا جاتا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے

یوم شہدائے کشمیر پر وزیراعظم عمران خان نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

Leave a reply