بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی جرأت و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عثمان بزدار

باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی جرأت و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی کونشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے -دنیا کورونا کی وباء سے لڑ رہی ہے اور مودی سرکار بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ بھارت بزدلانہ کارروائیاں کرکے کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔پاکستان کی مسلح افواج وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت کمربستہ ہیں۔بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔22 کروڑ عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔

Shares: