بھارتی غروروتکبرخاک میں مل رہا ہے،فردوس عاشق اعوان

0
47

وزیراعظم عمران خا ن کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جینیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے جس میں وہ انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو دیکھ سکتا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اوربھارت سے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ مظلوموں کے لئے باعث حوصلہ ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی ضمیر جگانے کی ہماری مسلسل سفارتی کاوشوں کی کامیابی و کامرانی اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پوری دنیا بھارتی جبر اور طاقت کے بہیمانہ استعمال کے خلاف یک زبان ہے۔ بھارتی غروروتکبر خاک میں مل رہا ہے۔

 

انسانی حقوق کونسل، وزیر خارجہ نے پیش کیا کشمیر کا مقدمہ،کہا مظالم کی تحقیقات کیلیے خود مختار کمیشن بنایا جائے

 

بھارتی ریاستی دہشت گردی،پاکستان انسانی حقوق کونسل میں پیش کریگا کشمیر پرباتصویرڈوزیئر

یواین ہیومن رائٹس کمشنر کا کشمیر پر بیان حوصلہ افزا، وزیر خارجہ کی جنیوا میں میڈیا سے گفتگو

عالمی ادارہ صحت کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کیلیےاقدامات کرے .وزیر خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

بھارتی حکومت جموں کشمیرمیں لاک ڈاؤن،کرفیومیں نرمی لائے،انسانی حقوق کمشنراقوام متحدہ

پاکستان انسانی حقوق کونسل کےایوان سےمشترکہ بیان لینےمیں کامیاب ہو گیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مشترکہ بیان کی 58 ملکوں نے حمایت کر دی، ان ممالک نے بھارت کے سامنے 5 مطالبات رکھ دیے ہیں، مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 50ممالک نےبھارت کےسامنے5مطالبات رکھ دیئے ہیں، پہلے مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں سے آزادی کا حق نہ چھینا جائے،گرفتاررہنمارہاکیےجائیں، دوسرا مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی میڈیااورانسانی حقوق کی تنظیموں کورسائی دی جائے، تیسرا مطالبہ پیش کیا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کمیونی کیشن بلیک آؤٹ ختم کیاجائے،

اسی طرح چوتھے مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرسےکرفیوکافوری خاتمہ کیاجائے، پانچویں مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنرکی سفارشات پرعمل کیاجائے،

Leave a reply