بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، وجہ کیا بنی؟ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

0
84

بھارتی ایئرفورس کا ایک جنگی طیارہ ریاست آسام میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، تباہ ہونے والا طیارہ ایس یو تھرٹی بتایا جاتا ہے جو تیز پور علاقہ میں گر کر تباہ ہواہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو اس حادثہ میں شدید زخمی ہوئے ہیں، دونوں‌ کو ریسکیو کر لیا گیا اور ہسپتال پہنچا کر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے اچانک گر کر تباہ ہوا،

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کے زیر استعمال ایس یو تھرٹی طیارہ خوش قسمتی سے آبادی پر نہیں گرا جس سے بڑے نقصان سے بچت ہو گئی، طیارے کی تباہی کے بعد ملبے کو تحویل میں جبکہ پائلٹس کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا تاکہ بلیک باکس حاصل کیا جاسکے، یاد رہے کہ 2015 میں بھی تیز پور کے علاقے میں ایس یو تھرٹی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوا تھا، ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال فروری سے لے کر اب تک بھارتی فضائیہ کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، فروری میں پاکستانی ائیرفورس نے بھارت کا مگ طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد مارچ میں ایک مگ 27 طیارہ جودھ پور میں تباہ ہوا تھا، قبل ازیں بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل مار کر گرا دیا تھا جس پر اسے سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا.

Leave a reply