بھارتی لوک سبھا کا جموں و کشمیر کے حوالے سے اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کے خاتمے کی قرارداد پیش کردی ہے۔
کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج
امیت شاہ نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر پر قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔

کانگریسی رہنما منیش تیواری نے کہا کہ بھارتی آئین میں صرف آرٹیکل 370 نہیں ہے۔ اس میں آرٹیکل 371 (اے سے آئی)بھی ہے جو ناگالینڈ، آسام، منی پور، آندھرا، سکم وغیرہ کو خصوصی حقوق فراہم کرتے ہیں۔ جب آج آپ آرٹیکل 370 کو ختم کررہے ہیں تو آپ ان ریاستوں کو کیا پیغام بھیج رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے فیصلے میں کشمیری عوام کوبھی شامل کرناچاہیے ۔ آرٹیکل 370 ختم کرنا غیر آئینی ہے۔ آرٹیکل 370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیر کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا ۔

یاد رہے کہ بھارتی راجیہ سبھانے اس بل کو گذشتہ روز ہی منظور کر لیا تھا۔

Shares: