معروف بھارتی گلوکار بھی کوک اسٹوڈیو 2020 کے گانے گل سن کے معترف
کوک اسٹوڈیو 2020 کی پہلی قسط کی کامیابی کے بعد اب اس کی دوسری قسط بھی جاری کردی گئی ہے جس کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے-
باغی ٹی وی :کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کو رواں برس گزشتہ ہفتے 3 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا آغاز خواتین کے ترانے نہ ٹٹیا وے سے کیا گیا تھا جس میں میشا شفیع کی گلوکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا تھا۔
کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گئے تھے جن میں مہدی ملوف کا دل کھڑکی اور فریحہ پرویز اور علی نور کا جاگ رہی پیش کیا گیا تھا۔
جبکہ گزشتہ دنوں جاری ہونے والی کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے اور ان تینوں کو صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
دوسری قسط میں استاد راحت فتح علی اور زارا مدنی کا ‘دل تڑپے’ جاری کیا گیا جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے اس میں ترانے کو ایک نیا ٹوئسٹ دیا گیا ہے گانے کے آخری ایک منٹ میں ان کے مخصوص کلاسیکی انداز کو بہت پسند کیا جارہا ہےجبکہ صارفین کی جانب سے اس گانے کو راحت فتح علی خان کا ایک اور ماسٹر ہیس قرار دیا جا رہا ہے-
اس گانے کے بول راحت فتح علی خان نے لکھے ہیں جب کہ موسیقی راحت اور زارا مدنی دونوں نے خود ترتیب دی ہے۔
دوسری قسط میں گلوکارہ وجیہہ نقوی کا گانا ‘یقین’ پیش کیا گیا جس کے بول گلوکارہ نے خود لکھے ہیں۔1960 کی دہائی کے راک میوزک کے ماڈرن انداز پر مبنی اس گانے میں دراصل وجیہہ نقوی نے خود پر یقین کے سفر کو بیان ہےیقین گانے کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے-
کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط نے بھی دھوم مچا دی کون کون سے گلوکاروں نے جگایا اپنی…
کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کی دوسری قسط میں گلوکارہ میشا شفیع اور علی پرویز مہدی کا گانا ‘گل سن’ بھی پیش کیا گیا گانے کے بول علی پرویز مہدی اور احسن پرویز مہدی نے لکھے ہیں جبکہ میشا شفیع کے گائے گئے بول عاصم رضا اور منظور جھلا نے دوہرا لکھا ہےگل سن کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے اور بھارت کے معروف گلوکار دلیرمہندی نے اسے سراہا۔
حال ہی میں گلوکار دلیر مہندی کی جانب سے گلوکار علی پرویز مہندی اور میشا شفیع کے گانے ‘گل سن’ کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔
دلیر مہندی کی یہ ویڈیو علی پرویز مہدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس میں بھارتی گلوکار نے ان کے گانے کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی میں نے پرویز مہدی صاحب کے بڑے صاحبزادے علی پرویز مہدی کا گانا سنا انہوں نے کوک اسٹوڈیو میں بہترین ٹریک گایا ہے۔
دلیر مہدی نے مزید کہا کہ میشا شفیع نے بھی گل سن گل سن ڈھولا بہت کمال گایا ہے-
بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سالوں سے انتظار تھا کہ کوئی ایسا دن آئے کہ علی پرویز مہدی کا گانا آئے لوگوں تک ان کی آواز پہنچے اور وہ ہٹ ہو مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے، مجھ سمیت استاد پرویز مہدی کے جتنے بھی چاہنے والے لوگ ہیں ہم سب کو بہت خوشی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو 2020 کا آغاز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوگیا
دلیر مہندی نے کہا کہ کاش پرویز صاحب ہوتے ہیں علی پرویز کے دادا جی ہوتے تو انہیں بہت خوشی ہوتی۔
انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ بھی کوک اسٹوڈیو میں علی پرویز مہدی کا گانا ‘گل سن’ سنیں اور اسے شئیر کریں-
گلوکار علی پرویز مہدی نے دلیر مہندی کا یہ ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ان کا گانا پسند کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے لکھا کہ دلیر مہندی پا جی! یہ ایک اعزاز ہے آپ ہماری فیملی جیسے ہیں آپ کی محبت اور تعاون کو جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔
دوسری جانب گلوکارہ میشا شفیع نے بھی کوک اسٹوڈیو کے گانے کو اتنی پذیرائی ملنے پر دلیر مہندی کا شکریہ ادا کیا کہا کہ ‘گل سن ‘ کے لیے لیجنڈری دلیر مہندی سے داد حاصل کرنا ایک اعزاز ہے، انہوں نے علی پرویز مہدی کو مبارکباد بھی دی۔