پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق ہندوستانی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے اور کہا ہے امریکہ پہنچنے پرعمران خان کا ویسا استقبال نہیں ہوا، جس کی انہیں امیدتھی۔
کمرشل طیارے کے ذریعےسفر، پاکستان ہاوس میں قیام ،عمران خان نے قوم سے سادگی کا وعدہ پورا کردیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کا کوئی بڑا افسرانہیں ریسیوکرنے کے لئے ایئرپورٹ پرنہیں پہنچا۔ صرف یہی نہیں عمران خان کو میٹرومیں بیٹھ کرہوٹل جانا پڑااور پاکستانی وزیر اعظم کوریسیوکرنے کےلئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، امریکہ میں رہنے والے کچھ پاکستانی لوگوں کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچے تھے،
بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان چارٹرڈ طیارہ کی بجائے قطرایئرویز کی فلائٹ سے امریکہ پہنچے جس کا سبب سادگی مہم نہیں بلکہ اقتصادی بحران تھا۔ بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عمران خان پیرکوامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ ٹرمپ ان پردہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے دباو ڈالیں گے۔