بھارتی ریاست اترپردیش کی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں یو پی کے ریاستی وزیر جے پرکاش نشاد نے ریاست میں ہورہی بارش کو گﺅ کشی میں کمی سے جوڑ کر سب کو حیران کردیا۔
سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 148ہو گئی
ریاستی وزیر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جب سے اترپردیش میں یوگی حکومت کو اقتدار ملاہے، قانونی مذبح خانے بنداور گﺅکشی میں بھی کمی ہوئی ہے۔ اس لیے فطرت نے ساتھ دیا اور بارشیں خوب ہو رہی ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا زیادہ یا کم بارش کا تعلق گﺅ کشی سے ہوسکتا ہے۔ سائنسی اعتبار سے دیکھا جائے تو ایسا ممکن نہیں ہے لیکن اترپردیش کے مذکورہ وزیر بارش کی کمی یا زیادتی گﺅکشی سے دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت بھارت کے اکثر علاقے موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی زد میں ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے ان علاقوں میں سکول بند ہیں۔ اسی طرح سینکڑوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارت، بارش نے 100سالہ ریکارڈ توڑ دیا
بھارتی ریاستوں بہار اور اتر پردیش میں کئی دنوں کی موسلادھار بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں سیلاب کی کیفیت ہے ۔جس سے148 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اتر پردیش کے اودھ اور مشرقی اتر پردیش میں پچھلے پانچ دنوں سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
بھارت، بارش سے 50سے زائد افراد ہلاک








