بھارتی نیتا پاکستان کو بالا کوٹ سے بڑھ کر سبق سکھانے کی باتیں کرنے لگے

0
34

بھارتی نیتا پاکستان کو بالا کوٹ سے بڑھ کر سبق سکھانے کی باتیں کرنے لگے

باغی ٹی وی رپورٹ : بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بدھ کے روز پاکستان کو ایک دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ پر حملے کرتے ہوئے بھارت نے "بہت احتیاط” کی تھی اور پاکستان یا اس کی فوج پر حملہ نہیں کیا تھا لیکن پڑوسی ملک اس کے طریقوں کو درست نہیں کرتا تو حالات بدل سکتے ہیں۔ .

بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کے پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس نے کشمیر کے کچھ حصوں پر اس کے "قبضے” کو بھی قبول کرلیا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ "ہم نے بہت احتیاط برتی تھی اور ہم نے پاکستان یا اس کی فوج پر حملہ نہیں کیا۔ ہم نے بالاکوٹ میں دہشت گردی کے صرف تربیتی کیمپوں کو ہی نشانہ بنایا ،” بھارتی فوج کے چیف بپن راوت نے مزید کہا کہ اگر پاکستان نے کشمیر میں‌ علیحدگی پسندی کو بڑھاوا دینے سے گریز نہ کیا تو ہم بالا کوٹ سے آگے کا بھی سوچ سکتے ہیں.
بھارت کی ان گیدڑ بھبکیوں پر دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے کہا کہ ہم نے بالاکوٹ واقعےکے بعد بہت وقت ضائع کیا ،کیا اب بھی ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے تماشا دیکھتے رہیں گے، بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے. ہم کیسے زمین پر رہ رہے ہیں کہ اب بھی جاگ نہیں‌ رہے .

Leave a reply