سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی مصنوعا ت سے بائیکاٹ کا ٹرینڈ ٹاپ ٹین میں آ گیا۔ ٹرینڈ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ٹاپ ٹین پر ہے۔ بھارتی صارفین بھی کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
"کشمیر کو ہٹلر سے آزاد کروایا جائے” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
ٹوئٹر صارفین نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو فروغ دیا جائے۔ کچھ صارفین نے حکومت پاکستان سے بھارتی طیاروں سے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی لگانے کا مطالبہ کی۔
صارفین کے بقول بھارت معیشت کے زور پر کشمیری عوام پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ صارفین کی بڑ ی تعدادنے بھارتی ثقافت اور فلم انڈسٹری کا بھی بائیکاٹ کرنے کا کہا ہے۔