بھارتی قید سے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی رہا

0
40

بھارتی قید سے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی رہا

باغی ٹی وی : بھارتی حکام نے ایک سال سے قید مقوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو رہا کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو 13 ماہ کی قید کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

مودی سرکار کی جانب سے گزشتہ برس 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیری رہنماوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں قید اور گھروں میں نظر بند کر دیا تھا، جس میں محبوبہ مفتی بھی شامل تھیں تاہم انہیں‌ اور ان کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی کو کشمیری عوام اور میڈیا کی جانب سے بھارتی حمایت یافتہ قرار دیا جاتا ہے.

التجا مفتی نے اپنی والدہ محبوبہ مفتی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’محبوبہ مفتی کی غیر قانونی گرفتاری بالآخر ختم ہوئی، ان تمام لوگوں کو شکریہ جنہوں نے ہماری حمایت کی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت افواج نے سولہ کشمیری رہنما ایک سال سے گھروں میں نظر بند ہیں۔


مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو پانچ ماہ ہوگئے ہیں لیکن بھارتی جارحیت میں کمی نہ آئی ، اسکول، بازار،دفاتر، تجارتی مراکزبھی پانچ ماہ سے بند ہیں جبکہ وادی میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہوگئے ہیں، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران بھارتی فورسز نے 214 سے زائد کشمیری شہید کئے ، شہید ہونے والوں میں 4 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Leave a reply