خصوصی حیثیت ختم ہونے کا خوف، بھارتی ریاست نے اپنا الگ جھنڈا لہرا دیا، انڈیا میں کھلبلی

0
127

بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد ہندوستان میں علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں اور اکھنڈ بھارت کا خواب خاک میں ملتا دکھائی دے رہا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ریاست ناگالینڈ میں اپنا الگ پرچم لہرا دیا گیا اور الگ ترانہ بھی بجا دیا گیا ہے، ہندوستانی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد بھارت کی دوسری ریاستوں کو بھی اپنے مستقبل کی فکر لاحق ہو گئی ہے اور وہ اس بات سے خطرہ محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں بھارتی آئین میں جو خصوصی حیثیت حاصل ہے کہیں وہ بھی ختم نہ کر دی جائے، ناگا لینڈکا الگ پرچم ایک طلباء تنظیم نے لہرایا تاہم فیڈرل گورنمنٹ آف ناگا لینڈ نے بھی طلباء تنظیم کے ان اقدامات کی تائید کی ہے،

بھارتی امور سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پہلا ردعمل ناگالینڈ کی جانب سے آیا ہے، ناگا لینڈ کو بھارتی آئین کی شق 371 کے تحت خصوصی حیثیت حاصل ہے کہا جارہا ہے کہ ناگالینڈ جلد ہی اپنے جداگانہ پاسپورٹ کا اجرا بھی کر رہا ہے، اگر یہ ہو جاتا ہے تو اس کے بعد بھارتیوں کو ناگالینڈ جانے کے لیے ویزا لگوانا پڑے گا، بھارت میں‌ پیدا ہونے والی اس صورتحال کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ قرار دیا جارہا ہے، ناگا لینڈ کے بعد بھارت کی دوسری ریاستیں جہاں‌ علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں وہاں بھی اس نوعیت کے اقدامات اٹھائے جانے کی توقع ہے،

Leave a reply