بھارتي سازشيں ناکام، کشميرپريميئرليگ کےشيڈول کااعلان تحریر: انيلا سلطان

0
44

بھارتي کرکٹ بورڈ ( بي سي سي آئي) نے کشمير پريميئر ليگ کے انعقاد کو روکنے کيلئے سر دھڑ کي بازي لگائي، کبھي غير ملکي کھلاڑيوں کو دھمکياں ديں کبھي انٹرنيشنل کرکٹ کونسل ( آئي سي سي ) کو ليگ روکنے کيلئے خط لکھا مگر بھارت کي تمام سازشيں ناکام ہوئيں۔ بھارتي کرکٹ بورڈ کي رکاوٹوں کے باوجود کشمير پريميئر ليگ کے شيڈول کا اعلان کرديا گيا ہے۔ ليگ 6 سے 17 اگست تک مظفرآباد کے خوبصورت اسٹيڈيم ميں منعقد ہوگي۔ ايونٹ ميں مجموعي طورپر 29 ميچزکھيلے جائيں گے۔ جس ميں 12 ميچز ڈے نائٹ شيڈول ہيں۔ کشمير پريميئر ليگ کے پہلے سيزن کا افتتاحي ميچ شاہد اؔٓفريدي کي راولاکوٹ اورشعيب ملک کي ميرپور رائلز کے درميان ہوگا۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں کھیلنے والی چھ ٹیموں میں سے پانچ ٹیمیں آزاد کشمیر کی ہیں جبکہ چھٹی ٹیم باہر کے علاقے سے ہے۔

پاکستان دشمني ميں اندھي مودي سرکار نے ايونٹ کو ناکام بنانے کيلئے بہت کوششيں کي۔ جنوبي افريقي کرکٹر ہرشل گبز کو دھمکياں دي مگر گبز نے بھارتي سازش پوري دنيا ميں بے نقاب کردي۔ ٹویٹ میں کہا بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر ” کے پی ایل” میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی جومضحکہ خیز ہے۔ گبز نے کہا کہ دھمکی دی گئی کہ اگر پاکستان کي ليگ ميں حصہ ليا تو آئندہ بھارت ميں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے۔ بھارت کي دھمکياں صرف گبز تک ہي محدود نہيں رہي بھارتي بورڈ کا اگلا نشانہ انگلينڈ کے سابق اسپنر مونٹي پنيسر تھے۔ سابق انگلش اسپنر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بی سی سی آئی نے تمام کرکٹ بورڈز کو کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں کھلاڑیوں کو نا بھیجنے کا کہا ہے۔ انگلش بورڈ نے مجھے بتایا ہے کہ کے پی ایل کھیلنے کی صورت میں بھارتی ویزہ نہیں ملے گا، بھارتي دھمکيوں کے بعد مونٹي پنيسر کشمير پريميئر ليگ سے دستبردار ہوگئے۔ دوسری جانب بھارت کی دھمکیوں کے باوجود سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان نے کے پی ایل کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کشمیرپریمئیرلیگ کو ”نامنظور” کروانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو درخواست بھي دي۔ جس ميں بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کے رکن ممالک کو بھی کشمیر لیگ کے بائیکاٹ کا کہا ہے مگر آئي سي سي نے بھارت کي ايک نہ سني اور بھارتي بورڈ کي درخواست مسترد کردي۔ آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو پاکستان کرکٹ بورڈ( پي سي بي ) نے منظور کیا ہے، غیرانٹرنیشنل کرکٹ کی منظوری یا غیر منظوری آئی سی سی کا دائرہ اختیار نہیں۔

بھارتی بورڈ کی دھمکیوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان اس معاملے کو آئی سی سی کے فورم پر اٹھائيں گے ايسے طرز عمل کو برداشت نہيں کيا جاسکتا۔ پی سی بی نے کہا کہ اس طرح کا قدم اٹھا کر بھارت نے کھیل کے بین الاقوامی معیار اور جنٹل مین گیم کی روح کو پامال کیا ہے۔ بي سي سي آئي نے غيرملکي کھلاڑيوں کو روک کر کھيل کو بدنام کيا۔ يہ طرز عمل کسي بھي طور پر قابل قبول نہيں

بھارتي بورڈ کي سازشيں کشمير پريميئر ليگ کا پہلا ايڈٰيشن منسوخ تو نہ کراسکي مگر بھارت کي دھمکيوں سے ڈر کر کئي غير ملکي کھلاڑيوں نے ليگ ميں شرکت سے انکار کرديا۔ کشمير پريميئر ليگ کا پہلا ايڈيشن 6 اگست سے مظفر آباد ميں شروع ہوگا۔

Leave a reply