پاکستانی فوج کا جاسوس کبوتر بھارت میں گرفتار

0
86

باغی ٹی وی :بھارتی سیکیورٹی فورس نے سرحد پر ایک کبوتر کو پکڑا ہے جسے پاکستانی جاسوس ہونے کا شک کیا جار ہا ہے .

لائن آٍف کنٹرول پر پر تعینات بھارتی فوجیوں نے ایک کبوتر کو پکڑا ہے جس پر شک ہے کہ یہ پاکستانی جاسوس ہے . . بھارتی ذرائع کے مطابق مبینہ جاسوس کبوتر مقبوضہ کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں‌ پکڑا گیا . جس کے پاؤں میں‌رنگ بھی ہے جس میں‌کچھ نمبر لکھے ہوئے تھے. اس بارے تحقیقات جاری ہیں.
اس سے پہلے بھی .سرحد پر تعینات بھارتی فوجیوں نے ایک کبوتر کو پکڑ کر پاکستانی جاسوس قرار دیتے ہوئے امرتسر پولیس کے حوالے کردیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق مبینہ جاسوس کبوتر کے ایکسرے بھی کروائے گئے تھے کہ کہیں اس کے جسم میں کوئی چپ تو نصب نہیں۔ قبل ازیں بھارتی ایجنسیوں نے فروری 2017ء میں بھی ایک مبینہ جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا جو تھانے سے اڑ گیا تھا۔
۔
اس پر پاکستانی سیکیورٹی حکام نے کہا تھا کہ پاکستان سے متصل سرحدی علاقوں میں جب بھی کوئی پرندہ نظر آتا ہے تو بھارتی حکام اسے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں سرحد کے دونوں جانب دیہات میں مقیم شہریوں نے کبوتر پال رکھے ہیں اور کبوتر بھی عام پرندوں کی طرح سرحد کی پروا کیے بغیر بارڈر کے آرپار پرواز کرتے ہیں.

قبل ازیں بھارتی ایجنسیوں نے فروری 2017ء میں بھی ایک مبینہ جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا جو تھانے سے اڑ گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی سیکیورٹی حکام نے کبوتر پکڑے جانے کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورس کی طرف سے کسی کبوتر کے پکڑے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے

Leave a reply