اراکین اسمبلی نااہلی کیس، سپریم کورٹ‌ کے جج نے خود کو کیس سے الگ کر لیا

0
42

بھارت میں کرناٹک اسمبلی کے 17 نااہل اراکین اسمبلی سے متعلق معاملہ میں ہندوستانی سپریم کورٹ کے جج ایم ایم شنتن گودور نے خود کو اس کیس سے علیحدہ کر لیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کرناٹک اسمبلی کے نااہل ممبران اسمبلی کی درخواستیں جسٹس این ڈی رمن اور جسٹس شنتن گودور کی بنچ کے روبرو سماعت کے لئے درج تھی، اس دوران جیسے ہی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس شنتن گودور نے خود کو اس سے یہ کہتے ہوئے الگ کر لیا کہ وہ ریاست کرناٹک سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے وہ اس کیس کی سماعت کا حصہ نہیں رہنا چاہتے، مذکورہ کیس کے حوالہ اگرچہ دونوں فریقوں نے کہا کہ انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم انہوں نے خود کو سماعت سے الگ کر لیا،

بھارتی سپریم کورٹ کے مذکورہ جج کی طرف سے کیس کی سماعت سے معذرت کے بعد اس کی آئندہ سماعت اگلے پیر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے، اب اس کیس کے حوالہ سے نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا، واضح‌ رہے کہ کرناٹک اسمبلی کے اس وقت کے اسمبلی اسپیکر نے 17 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا، جسے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے اور اس کیس کی سماعت کا آغاز کیا گیا ہے،

Leave a reply