بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کی پاکستان بارے ہرزہ سرائی پر ترجمان دفتر خارجہ نے دیا منہ توڑ جواب
ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان نےبھارتی وزیردفاع کابیان مسترد کردیا. ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا بیان اشتعال انگیز ہے،بھارتی وزیر دفاع نے ہریانہ میں انتخابی ریلی میں اشتعال انگیز بیانات دیئے.پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے.دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،
ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اورعوام مادروطن کادفاع کرنا جانتے ہیں،بھارتی وزیردفاع ایک خودمختارریاست کوتوڑنےکی دھمکیاں دیتاہے،بھارتی وزیر دفاع کا بیان انتہا پسندی اور طاقت کے نشے میں چور سوچ کی عکاسی کرتا ہے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے،
بھارتی وزیردفاع نے رافیل طیارہ ملنے پر کیا رسوم ادا کیں
ہریانہ انتخابی ریلی میں اشتعال انگیزبیانات دیتے ہوئے راج ناتھ نے زہر اگلا تھا کہ اگر پاکستان باز نہ آیا تو اس کے مزید ٹکڑے ہوں گے.
بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا سن کر انڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی