بھارتی وزیرخارجہ نے بھی دی پاکستان کو گیڈر بھبھکی

0
58

بھارتی وزیرخارجہ نے پاکستانی آزاد کشمیر کے حوالے سے بیان دے دیا۔
راجناتھ سنگھ کی نئی گیڈر بھبھکی، آزاد کشمیر کے متعلق بیان دے دیا
بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کا ایک ہی موضوع ہے وہ ہے سرحد پار سے ہونے والی ”دہشت گردی“۔

جے شنکر نے پاکستانی آزاد کشمیر کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کشمیر کے بارے میں ہندوستان کا موقف ہمیشہ ہی واضح رہا ہے اور آگے بھی رہے گا۔ وزیرخارجہ نے کہا ، ”ہم توقع کرتے ہیں کہ ایک دن وہ حصہ (پاکستانی کشمیر) قانونی طور پر ہمارے قبضے میں ہو گا۔“

کلبھوشن یادیو کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل نہیں کیا ہے۔ ہمارا مقصد یادیو تک رسائی حاصل کرنا اور ان کی خیرت کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔ یہ اقدام دراصل بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کے ذریعے ایک معصوم فرد کو گھر لانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔
قونصلر رسائی، کلبھوشن یادیو نے ایسا کیا کہہ دیا کہ بھارت ہوا پریشان
واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا۔

Leave a reply