بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی طرح پاکستان میں بھی شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور شہر شہر احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں، اس دوران سیاہ پرچم لہرائے گئے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری عوام ہر سال بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں. امسال پاکستان میں بھی اس سلسلہ میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں. لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، ملتان، کراچی، کوئٹہ، سکھر، حیدر آباد، پشاور اور دیگر شہروں و علاقوں میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا،
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں نکالی گئی ریلیوں میں طلباء، وکلاء، تاجروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور بھارتی ظلم و دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا گیا،