’بھارت میں سب اچھا‘،کانگریس نے مودی کے بیان کو کیا مسترد

کانگریس نے بھارتی وزیراعظم مودی کے بیان کہ ہندوستان میں سب ٹھیک ہے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار مہنگائی کے جن کو قابو کرنے، بے روزگار ی میں کمی لانے اور لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے میںمکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ان سب کے ہوتے ہوئے ”سب کچھ ٹھیک“ کیسے ہوسکتا ہے ۔

یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

کانگریس کی ترجمان شرمسٹھا مکھرجی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ، بے روزگاری 45 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں اور جگہ جگہ قتل وغارت گری، لوٹ مار اور چوری کی وارداتیں عام ہیں۔ اس کے باوجود وزیراعظم مودی بیرون ملک جاکر کہتے ہیں کہ ’ہندوستان میں سب کچھ ٹھیک‘ ہے

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی مزید بڑھ گئی ہے اور لوگو ں
کا جینا محال ہوگیا ہے۔ پیاز کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔

Comments are closed.