بھوآنہ جنسی درندگی کے واقعات نہ تھم سکے ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی.بااثر افراد نے مبینہ طور پر شادی شدہ خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.صدیقیہ کالونی کے رہائشی ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ وہ رات کو اپنی بیوی کے ہمراہ والدین کے گھر سے واپس آیا رہا تھا کہ راستے میں امین پور بنگلہ روڑ پر ٹریکٹر پر سوار بااثر افراد جاوید طاہر اور فضل نے اپنے نا معلوم مسلح ساتھیوں کے ساتھ اس کو روک لیا.
نامعلوم مسلح افراد اس پر اسلحہ تان کر کھڑے رہے جبکہ جاوید طاہر اور فضل اس کی بیوی عاصمہ بی بی کو قریبی فصل میں لے گئے جہاں پر جاوید طاہر نے اس کی بیوی کے ساتھ زیادتی کی جبکہ فضل پہرہ دیتا رہا.چیخ و پکار کرنے پر قریبی لوگوں نے جان بخشی کرائی.15 پر کال کی گئی جس پر پولیس موقع پر گئی جنہوں نے ٹریکٹر اپنی تحویل میں لے کر متاثرہ خاتون عاصمہ بی بی کو ہسپتال پہنچایا.
متاثرہ خاتون عاصمہ بی بی کے خاوند ذکاء اللہ کی مدعیت میں ملزم جاوید طاہر, فضل اور ان کے تین نا معلوم ساتھیوں کے خلاف تھانہ بھوآنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.عاصمہ بی بی اور اس کے خاوند ذکا اللہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب,آئی جی پنجاب اور ڈی پی او چنیوٹ سے فوری طور پر نوٹس لیکر بااثر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر دیا ہے.