بھلوال بھلوال پولیس نے ناجائر اسلحہ کی سمگلنک میں ملوث بین الاصوبائی گروہ کے ممبرکو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا ناجائز بھاری اسلحہ برامد کرکے مقد مہ درج کرلیا

0
52

بھلوال بھلوال پولیس نے ناجائر اسلحہ کی سمگلنک میں ملوث بین الاصوبائی گروہ کے ممبرکو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا ناجائز بھاری اسلحہ برامد کرکے مقد مہ درج کرلیا ہے ڈی ایس پی بھلوال سکیل احمد کھوکھر نے ایس ایچ اوتھا نہ خطیب الرحمن اور اے ایس آئی محمد اسد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پشاور،کوہاٹ ادم خیل اور علاقہ غیر نے ناجائز اسلحہ بھلوال لا کر اسلحہ ڈیلروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے غیر قانونی طور پر فروخت ہورہا ہے جس پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اسلحہ فروخت کرتے ہوئے اسلحہ کے بین الاصوبائی گروہ کے رکن محمد اسماعیل خان ولد نواز خان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ جس میں پیٹر آٹو مکینک دو عدد،رائفل سیمی آٹومیٹک دو عدد،ایک عددبارہ بور ڈبل بیرل،ایک عدتھری نٹ تھری رائفل کلچ والی دو پسٹل 30بورجبکہ چار ہزار گولیاں برامد کرلی۔انہوں نے بتایا کہ اسلحہ سمگلروں سے اسلحہ خرید کر آگے فروخت کرنے والے اسلحہ ڈیلر کا لائسنس منسوخ کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ اس گروہ کے دیگر ممبران کا پتہ بھی چلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ کی فروخت سے ہی علاقہ میں جرائم بڑھتے ہیں اور شبہ ہے کہ جرائم پیشہ افراد بھی انہیں افراد سے اسلحہ خرید کرتے رہے ہیں۔جبکہ یہ بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں کہ اس گروہ سے کس کس نے کتنا اسلحہ خرید کیا ہے۔

Leave a reply