کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے اجلاس میں تمام اضلاع میں سفر ہسٹری رکھنے والے افراد کی سکریننگ، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا
کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے اجلاس میں تمام اضلاع میں سفر ہسٹری رکھنے والے افراد کی سکریننگ، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے لاک ڈاﺅن سے متاثر ین کی تفصیلات فراہم کرنے اور ان کو اشیاے ضروریہ کی ترسیل کے طریقے کار طے کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا کہ ضلع میں مخیرحضرات کے تعاون سے بھی ضرورتمند وں اور حالات کے متاثرین کو خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے افسران نے کرونا اور دیگر ہنگامی انتظامات بارے اجلاس کو اگاہ کیا۔اجلاس میں مزید بھی بتایا گیا کہ ڈویژن میں آٹے اور فوڈ ائیٹمز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فوڈ سپلائی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل پر پابندی نہیں۔موٹر سائیکلوں کی نقل و حمل کو بھی محدود بنایا جا رہا ہے تاکہ لاک ڈاﺅن کے مقاصد مفید بنائے جا سکیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمیانوالی نے قرنطینہ سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سکیورٹی تفصیلات بتائیں۔