“اطلاع عام “آگاہی مہم
افرا تفری کے اس ماحول میں آگاہی نہ ھونے کیوجہ سے ہسپتالوں کے OPD /ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کورونا وائرس سے خوفزدہ عوام زرا سی کھانسی،نزلہ یا بخار کیوجہ سے پہنچ رہے ہیں جس کیوجہ سے پہلی بات کا اندیشہ ہے کہ ہسپتالوں میں بلاوجہ رش ڈالنے سے کہیں کوئ کورونا وائرس سے متاثر انسان سے وائرس اچھے خاصے صحت مند انسان کو نہ منتقل ھو جائے،دوسری بات اس اس افراتفری سے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے اپنا کام جاتی رکھنا مشکل ھو رھا ھے۔اس حوالے سے گذشتہ دو دنوں میں معمولی کھانسی یا نزلہ ھونے کیوجہ صرف بینظیر بھٹو شہید ہسپتال میں تقریباً ایک ہزار سے ذائد افراد کورونا وائرس کا چیک اپ کروانے پہنچ گئے مگر آفرین ہے فرنٹ لائن سپاہیوں (ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف ) کو جنھوں نے خوب مہارت سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی
میری تمام پڑھے لکھے اور عقل شعور رکھنے والے دوستوں سے گزارش ھے کہ لوگوں کو آگاہ کریں کہ ہسپتالوں کی OPD/Emergencies میں معمولی معمولی نزلہ/کھانسی یا بخار کی شکل میں نہ جائیں کہیں یہ نہ ھو گھر سے تندرست جائیں اور ہسپتال سے کورونا وائرس کا مرض لیکر پورے خاندان کو بیمار کر دیں۔۔۔

Shares: