پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و چئیرمن سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری ممتاز اختر کاہلوں کی جانب سے غریب اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ بدستور جاری۔
اس موقع پر چوہدری ممتاز اختر کاہلوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق غریب اور نادر افراد میں راشن کی تقسیم جاری ہے، 50 لاکھ سے زاید کی خطیر رقم سے شفاف طریقے سے ضلع سرگودھا کی ہر یونین کونسل میں مستحقین میں مصیبت کی اس گھڑی میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کرونا جیسی آفت نے دنیا کی بڑی معاشی قوتوں کا غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک پر اسکے اثرات مزید تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرونا جیسی مصیبت کا سامنا ہی نہیں کیا بلکہ اسکے مؤثر انسداد و تدارک کیلئے عوام الناس کو بھی متحرک کیا، عوام کرونا وائرس کیخلاف حکومتی کاوشوں میں زیادہ سے زیادہ متحرک انداز میں حصہ بننے تاکہ اس موضی مرض سے نجات حاصل کی جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت عوام کو ساتھ ملائے بغیر کرونا جیسے امتحان میں سرخرو نہیں ہوسکتی چنانچہ لازم ہے کہ پوری قوم یکجا ہوکر اس مشکل کا سامنا کرے۔

Shares: