احساس ایمرجنسی کیش پروگرام حکومت پاکستان کے تحت ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے ہر تحصیل میں مخصوص سکولوں کو سنٹر بنا دیا۔جہاں سے مستحق افراد کو گورنمنٹ کی طرف سے امدادی رقم تقسیم کی جائے گی۔
تحصیل بھیرہ میں گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول بھیرہ، گورنمٹ ڈگری کالج میانی، گورنمنٹ ہائی سکول چک مبارک اور گورنمنٹ پرائمری سکول ہاتھی ونڈ۔
ان تمام سکولوں کو پےمنٹ ڈسٹریبیوٹنگ سنٹر بنایا گیا ہے۔
مستحق افراد اپنے اپنے قریبی سنٹر پر تشریف لے جائیں گے۔
نوٹ: صرف وہ افراد تشریف لے جائیں گے جنہوں نے اپنے کوائف 8171 پر میسج کیے ہیں اور ان کو واپسی کنفرمیشن کا میسج بھی آیا ہے
اور دوسرا یہ کہ جو افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستفید ہو رہے ہیں وہ بھی رقم وہاں سے حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ اس دفعہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والی رقم بنک سے وصول نہیں کی جائے گی۔
(واضح رہے کہ انصاف امداد پروگرام صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیم ہے اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام وزیراعظم حکومت پاکستان کی سکیم ہے
https://ehsaas.nadra.gov.pk/ehsas/
جن خواتین وحضرات کو ضلعی انتظامیہ کا مسیج آیا ہے وہ اس لنک پے اپنے کوائف شئیر کریں نادرہ کی جانب سے ویب سائٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے