سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر جانے والے دو بچے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیئے۔

0
32

سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر جانے والے دو بچے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیئے۔
سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے گھر سے ناراض ہوکر جانے والے بچوں علی حسن بعمر11سال اور ابرار حسین بعمر13سال کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منظور حیات کالونی بھلوال کے رہائشی احمد خان اور اظہر علی نے تھانہ بھلوال سٹی میں درخواست گزاری کہ ان کے بیٹے گھر سے غائب ہیں جنکی کافی تلاش کی گئی ہے جو کہ دستیاب نہ ہوسکے ہیں۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی عارف حسین نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بچوں کی تلاش شروع کردی تھوڑی ہی دیر میں بچوں کا سراغ مل گیا جو گھر والوں سے ناراض ہوکر اپنی خالہ کے پاس ضلع جہلم پہنچ گئے تھے جن کو تھانہ لاکر بعداز قانونی کاروائی ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave a reply