بھیرہ. موٹروے سروے ایریا بھیرہ ویگو ڈالا سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس اور افیون برآمد

اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی لائی جانے والی چرس اور افیون پولیس نے برآمد کر کے ویگو ڈالا کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اسلام آباد سے لاہور جانے والا ویگو ڈالا سی این 6313 موٹر وے سروس ایریا بھیرہ کی جانب مڑنے لگا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر دے ماری جس سے ڈالا الٹ گیا اور میں سوار افراد فرار ہوگئے۔ دوران تلاشی ویگو ڈالا سے 116 کلو چرس 71 کلو افیون اور پسٹل 9 ایم ایم برآمد ہوا۔ڈی ایس پی شکیل جنجوعہ نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر منشیات اور ویگو ڈالا کو قبضہ میں لے کر تھانہ بھیرہ پہنچایا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

Comments are closed.