ٹریفک سگنلز پر سرگرم بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

0
63
bhikari maafia

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہو اجس میں اشتہاری و عادی مجرمان، منشیات فروشوں، بھکاری مافیا کی گرفتاری اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں منشیات فروشوں کی گرفتاری، نشہ کے عادی افراد کی بحالی سنٹرز منتقلی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے کارکردگی کابھی جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پولیس فورس کو منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز کرنے کی ہدایت کی اور ٹریفک سگنلز پر سرگرم بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بھکاریوں کے ہینڈلرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے ارد گرد نشہ کرنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع فوراََ متعلقہ پولیس کو دیں۔سی سی پی او نے کہا کہ نشہ کرنے والے افراد کی بحالی ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔نشہ ایک لعنت ہے ہمیں اپنی نسلوں کو اس سے بچانا ہے۔ بحالی سنٹرز میں نشہ کے عادی افراد کا خصوصی علاج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سگریٹ نوشی سمیت ہر قسم کے نشہ سے دور رکھیں۔ نشہ کے استعمال کے خلاف عوامی رائے عامہ ہموار کرنے میں علماء کرام اور میڈیا کاکردار اہم ہے۔ سی سی پی او لاہورنے ہوائی فائرنگ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ کے ایریاز کی نشاندہی کر کے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے عادی مجرمان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے اور کرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بے گناہ افراد کو ہراساں نہ کیا جائے۔

بلال صدیق کمیانہ نے مزیدکہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین مشن ہے۔ ورکنگ انوائرنمنٹ کو مزید بہتر بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔پولیس اسٹیشنز کے انفراسٹرکچر میں جدت سے سروس ڈلیوری کامعیار بہتر ہوگا۔ ڈی آئی جی(آپریشنز) سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) عمران کشور،ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز) صہیب اشرف، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن) انوش مسعود چوہدری، ایس پی(اے وی ایل ایس) رانا زاہد اور ڈویژنل ایس پیز نے اجلاس میں شرکت کی۔

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہوربلال صدیق کمیانہ سے تاجروں اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کے 9 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی دارالحکومت کے تھانوں کی تزئین وآرائش اور تعمیراتی کام کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاجر کمیونٹی نے صوبائی دارالحکومت لاہورکے تھانوں کی تزئین و آرائش میں تعاون کی پیشکش کی۔ ملاقات میں سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے تحت ترقیاتی کام سے متعلق مشاورت کی گئی اورملاقات میں پولیس آرڈر کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی امور کو قانونی حیثیت دینے پر غور کیا گیا۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ویژن کے مطابق تھانہ مزنگ اور سول لائنز کی 5 دنوں میں ترئین و آرائش مکمل کی گئی۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے علیحدہ سیکشن مختص کیا جائے گا۔ ملاقات میں ہفتے کے روز سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لاہور کے تھانوں کی تزئین و آرائش اورورکنگ انوائرنمنٹ اور آؤٹ لک کو بہتر بنانے کافیصلہ کیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس تاجر برداری کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔ تاجربرادری کو پْر امن ماحول فراہم کرنے سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

تاجررہنماؤں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت میں جرائم کے خاتمے میں لاہور پولیس کے کردار کو سراہا۔ وفد میں ایس ایس پی(ڈسپلن) توقیر محمد نعیم، ایس ایس پی(آپریشنز) صہیب اشرف نے شرکت کی۔ ملاقات میں شیخ ابراہیم، وقار احمد، فضل جاوید، نثارچوہدری، عمر چوہدری،عابد سعد پال، مشتاق احمد،سید مظفر عباس کاظمی اور محمد یوسف شامل تھے

Leave a reply