20 سال بعد جیل سے رہا ہونیوالا بھولا ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک

0
62
cia

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی جاری ہے،

سی آئی اے صدر اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے،قتل ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم ندیم عرف بھولا ہلاک ہو گیا،ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم نے علاقہ تھانہ سبزہ زار ریڈ کیا۔ڈاکووں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی.ملزمان کی اپنی فائرنگ سے ان کا ساتھی ندیم عرف بھولا ہلاک جبکہ پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ہلاک ہونے والا ملزم ندیم عرف بھولا سابقہ ریکارڈ یافتہ دوران ڈکیتی شہریوں کو فائر مارنے کا عادی ہے

چند روز قبل علاقہ تھانہ مسلم ٹاؤن سلنڈر والی دوکان پر دوران ڈکیتی ارشد نامی شہری کو فائر مار کر زخمی کیا اور ساتھی کے ساتھ موقع سے فرار ہو گیا تھا ہلاک ہونے والے ملزم ندیم عرف بھولا کو ویڈیو میں بھی واضح دیکھا جا سکتا ہے، ہلاک ہونے والا ملزم ندیم عرف بھولا تقریباً چند ماہ قبل 20 سال بعد جیل سے رہا ہوا تھا،ہلاک ہونے والا ندیم عرف بھولا کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ڈی ایس پی سی آئی اے صدر رضوان منظور چیمہ ٹیم کے ہمراہ اللہ ھو اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کا پیچھا کر رہے ہیں

دوسری جانب ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی زیر صدارت سی آئی اے ہیڈکوارٹر ماڈل ٹاؤن میں کراںٔم میٹنگ ہوئی، جس میں ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، لیاقت علی ملک نے ہفتہ وار کارکردگی اور زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا،تمام ڈی ایس پیز انچارجز کو اے کیٹیگری میں مطلوب اشتہاری ،شوٹر ملزمان کی گرفتاری کے ٹاسک دیے، متحرک گینگز سمیت عادی مجرمان کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا گیا،ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات کی یکسوئی کے لیے موزوں تفتیشی افسران کا انتخاب کریں،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کوالٹی آف انویسٹی گیشن میں بہتری لائیں، شہریوں کو ہر ممکن انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، محنتی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد، نقد انعام دیں گے،

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

Leave a reply