بورے والا ڈی پی او زاہد نواز مروت کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا منصور خان اور اے ایس آئی اعجاز حسین نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کبوتر بازی پر جواء کھیلتے ہوئے 9جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 40520روپے اور موبائل فونز برآمد کر لئے. ملزمان کے خلاف قمار بازی اور مہلک امراض سے بچاو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔

بوریوالا پولیس کی کارروائی کبوتر بازی پر جواء کھیلنے والے 9 جواریے گرفتار
Shares: