بورےوالا پولیس آفیسر کی جانب سے ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پولیس کی کارروائی جاری
بورےوالاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کی جانب سے ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تھانہ سٹی پولیس نے کاروائ کرتے ہوئے پتنگ فروش ذیشان احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے۔
اس سے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں تین یوم میں ضلع کو پتنگوں سے پاک دیکھنا چاہتا ہوں تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو ٹارگٹ دیدیا ہے عوام 3روزہ کمپین میں خفیہ نشاندہی کے حوالہ سے پولیس کا ساتھ دیں.