عدلیہ تسلیم کرے بھٹو بے گناہ تھے، بلاول کا مطالبہ

0
40

عدلیہ تسلیم کرے بھٹو بے گناہ تھے، بھٹو آج بھی انصاف کا منتظر ہے، بلاول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں،وکلا عوام کو انصاف دلانے کےلیے لڑتے ہیں،میں اپنا مقدمہ وکلا کے سامنے رکھ رہا ہوں، جوڈیشری  کی کہانی پیپلزپارٹی سے علیحدہ نہیں کی جاسکتی،پیپلزپارٹی نے آمریت کا مقابلہ کیا،

نواز شریف سے زیادہ آصف زرداری کی صحت خراب، شیخ رشید کا انکشاف

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ عوام گواہ ہیں عدالتیں مظلوم کا ساتھ نہیں دیتیں،عوام انتظارمیں ہیں کہ عدلیہ تسلیم کرے ذوالفقار بھٹو بےگناہ تھے،1978کےبعد آج ذوالفقار بھٹو کو انصاف نہ مل سکا،مطالبہ کرتاہوں بےنظیر بھٹو کو تو انصاف دو،آصف زرداری نے10سال پہلے بھٹو شہید کےعدالتی قتل کےخلاف ریفرنس بھیجا،

نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ آئین بنانے والے کو عدالتوں نے تختہ دار پر لٹکا دیا،اسی ریفرنس کے لیے 10سال بعد میں نے عدالتی دروازہ کھٹکھٹایا ،پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بھی ظلم برداشت کیا،نئے پاکستان میں بھی جعلی کیسز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جمہوری قوتوں پردباوَ ڈالنے والے ادارے نے انصاف کا مذاق بنارکھا ہے ،چیئرمین نیب نےکہا شفاف احتساب کیاتوتحریک انصاف حکومت گرجائے گی،آصف زرداری نے الزام ثابت ہوئے بغیر11سال جیل میں گزاردیئے ،پیپلزپارٹی ارکان کے لیے نئے قوانین کیوں بنائے جاتے ہیں؟آصف زرداری کو دوبارہ جیل میں ڈال دیا گیا ہے، چیئرمین نیب پر دباوَ ڈالنے کےلیے ویڈیو لیک کی جاتی ہے،آمرکے بنائے گئے نیب نے انصاف کا مذاق بنا رکھا ہے،آصف زرداری کےخلاف آج تک ایک بھی کیس ثابت نہ ہوسکا،کیسز دوسرے صوبوں کے ہیں اور ٹرائل راولپنڈی میں ہورہا ہے،کارکن پوچھتےہیں ذوالفقار بھٹو،شہید بی بی کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا ،پیپلزپارٹی قیادت کےخلاف کیسزبھی راولپنڈی میں چلائےجارہےہیں،سمجھ نہیں آتا کارکنوں کو کیا جواب دوں،

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ جب تک آزاد جمہوریت نہیں ہوگی مسائل کا حل کیسے ہوگا؟بےنظیربھٹو کو انصاف نہیں ملا عام عورت کو کیسے ملےگا؟ عدالتوں سے کہتا ہوں بےنظیربھٹو کو انصاف دو،

Leave a reply