میرا بیان میرے ذاتی خیالات پرمبنی تھا،شیر افضل مروت
تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے رجیم چینج میں سعودی عرب کی مداخلت سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کی ہے
گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا، پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آ رہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی اپنے بیان کی وضاحت جاری کی ہے، شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ لائیو شو میں میرا بیان میرے ذاتی خیالات پرمبنی تھا انٹرویو میں دعویٰ نہیں کیاکہ اس مؤقف کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے
شیر افضل مروت کا رجیم چینج بارے سعودی عرب بارے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب سعودی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کے دورے پر تھا، شیر افضل مروت کے بیا ن پر سینئر صحافی مظہر عباس کہتے ہیں کہ رجیم چینج پر سعودی عرب سے متعلق ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان تحریک انصاف کیلئے بہت خطرناک ہے، شیر افضل مروت نے تو نہیں کہا کہ ان کا بیان ذاتی ہے، اس بیان کی ٹائمنگ کو نہیں بھولنا چاہیئے جب سعودی وزیر خارجہ پاکستان آئے ہوئے تھے
قبل ازیں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور مرکزی ترجمان نے شیر افضل مروت کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے پیش کردہ خیالات کو حقائق سے یکسر منافی قرار دیکر ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیابیان میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت صاحب کے خیالات پاکستان تحریک انصاف کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور پر بھی نہ تو غمازی کرتے ہیں نہ انہیں حقیقت پر مبنی بیان سمجھتے ہیں یہ کلیتاً ان کی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت یا کارکنان کی تائید و توثیق حاصل نہیں۔
شہر یار آفریدی پی ٹی آئی قیادت پر پھٹ پڑے
ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی
واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا
گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں
پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل
دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟
شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے