نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

0
444
ml

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عید سے قبل میں نے آپکو بتایا تھا کہ میرا ایک حادثہ ہوا ہے،جس میں بچہ میری گاڑی کو آ کر لگا تھا پھر اسکو میں خود اپنی کار اور پھر ایمبولینس میں لے کر ہسپتال گیا تھا،پہلے ایک اور دوسرے ہسپتال گیا تھا لوگوں نے سوال کئے کہ ڈی ایچ اے میں ہی کیوں نہیں علاج کروایا تو اسکا جواب یہ ہے کہ جب حادثہ ہوتا ہے تو اسکی میڈیکو لیگل رپورٹ بنتی ہے جو سرکاری ہسپتال بنتی ہے،ڈی ایچ اے سے ایل جی ایچ تک آنے کے لئے مجھے 50 یا 55 منٹ لگے تھے اور ایمبولینس کو فالو کر رہا تھا ایمبولینس کا سائرن بج رہا تھا یہ نہیں لوگ ہٹ نہیں رہے تھے لیکن ٹریفک بہت زیادہ تھی اس دن میں سوچ رہا تھا کہ ہم انڈر پاسز، پلوں پر پیسے لگا رہے، صحت پر لگانے چاہیے، ایئر ایمبولینس ہوتی تو میں پیسے دے کو بچے کو لے کر چلا جاتا، مجھے کوئی خوف تو نہ ہوتا، مجھے ڈر لگا ہوا تھا کہ کہیں انٹرنل بلیڈنگ نہ ہو رہی ہو، جب ڈاکٹر نے کہا کہ نارمل فریکچر ہے اور کوئی زخم نہیں ہے تو میں نے نوافل پڑھے، اس دن سے میں ریسرچ کر رہا تھا، اب بچہ ڈسچارج ہو گیا ہے لیکن ہماری ریسرچ چل رہی ہے،

مبشر لقمان کا مزیدکہنا تھا کہ ہر روز وزیراعلیٰ پنجاب کی خبر نظروں کے سامنے آ جاتی ہے کبھی تندور پر پہنچ جاتی ہیں، کبھی کسی مظلوم کے گھر ،کبھی کسی پولیس سٹیشن،مریم کی اتنی موومنٹ ہے عملی طور پر بھی کوئی قدم اٹھایا جا رہا یا نہیں، میں یہ سوچ رہا تھا، ن لیگ نے وزیراعلیٰ بنانا تھا اچھا کیا، میری ذاتی رائے میں جن لوگوں نے عثمان بزدارکو سہہ لیا، ان لوگوں کو بالکل توفیق ہمت نہیں ہونی چاہئے کہ وہ دنیا میں کسی اور وزیراعلیٰ ،پرنسپل سیکرٹری کے اوپر بات کریں کیونکہ وہی ضمیر کے سوئے ہونے کی کافی گواہی دے رہے ہیں، بحرحال ،مریم نواز کی طرف سے ایک ایئر ایمبولینس کی ویڈیو میرے سامنے آئی، میرا اس میں انٹرسٹ ہے، مجھے ایوی ایشن انڈسٹری سے عشق ہے میں پائلٹ بھی ہوں جہاز اڑاتا بھی ہوں، ایک سے زائد قسم کے اڑائے ہیں، بلکہ میں نے تو جہاز رکھا ہوا بھی ہے مجھے اس بات کا بھی اعزاز حاصل ہے، سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا، یہ موڑ ستر سال سے ختم نہیں ہو رہا اسکے پیچھے وہ رویہ ہے، ہم یہ چاہتے ہیں کہ اچھا کام ہم لوگ کریں اسکے علاوہ کوئی کرے تو ہم اتنی برائیاں کریں کہ اسکی اچھائی کو بھی برائی میں تبدیل کر دیں، میٹر و شہباز شریف نے بنائی، اسکو جنگلہ بس کہا گیا پھر کے پی کے میں بننا شروع ہو گئی، اللہ معاف کر دے، میں نے لوگوں سے معافی مانگ لی ہے، وہاں جو میٹرو تھی اور یہاں کی اسکی قیمت،کوالٹی،ٹائم لائن کا کوئی مقابلہ نہیں تھا ، ہماری عادت ہے کہ اچھے کام میں کیڑے نکالنے ہیں، کھوکھلے نعروں سے لوگوں کو پاگل بنایا جا تا رہا اب حالات یہ ہیں کہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں، ہمیں اچھا کام کرنے والوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرنی پڑے گی خواہ وہ کسی جماعت سے ہوں، تا کہ انکو حوصلہ ہو اور مزید اچھا کام کریں ،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایئر ایمبولینس کو دیکھا، مریض کو لیٹے دیکھا تو تشویش ہوئی ، پتہ چلا کہ یہ ایئر ایمبولنس ہے ایک فلائٹ چیک کرنے کے لئےکی، ڈاکٹر رضوان نصیر کی تصویر دیکھی میں انکو اچھی طرح جانتا ہوںَ،رضوان نصیر کو دیکھ کر جب میں نے ایئر ایمبولینس بارے پڑھا تو بہت دلچسپی ہوئی، انہوں نے ریسکیو 1122 کے لئے بہت کام کیا، پرویز الہیٰ کے زمانے میں یہ شروع ہوئی تھی، بڑی محنت سے ریسکیو والے کام کر رہے تھے، پھر پچھلے دور حکومت میں توریسکیو 1122 والوں کا کباڑہ ہو گیا،انکوپیسے نہیں ملتے تھے اب پھر اسی ٹیم کو دوبارہ سے اٹھایا گیا ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے یہ نہیں دیکھا کہ یہ لوگ کب لگائے گئے تھے بلکہ انہی سے کام لیا جا رہا ہے، ایک ٹیکنیکل ایڈوائز ایئر ایمبولینس بارے ضرور دوں گا، مریم نواز پہلی پنجاب کی خاتون وزیراعلیٰ کا اعزاز، یہ منفرد کاموں سے یاد رہے گا ، ایئر ایمبولینس منفرد کام ہے، مریم نے مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالا، ہر آدمی اس کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکتا، پچھلے الیکشن میں کراؤڈ پلر یا تو نواز شریف ہیں یا پھر مریم نواز، کیا مشکل وقت میں صوبے کو سنبھال لیں گی؟ عمران خان نے بطور وزیراعظم پارٹی کے بیانیے پر نظر رکھی اور ملک کو تباہ کیا، کیا مریم صوبے کو تاریخی ترقی کا تحفہ دینے میں کامیاب ہوں گی، یہ سوال ہے، مریم نے وزارت اعلیٰ کے منصب سنبھالا تو یہ نہ صرف پاکستان بلکہ مریم کے لئے اعزاز کی بات تھی کہ ایک خاتون وزیراعلیٰ کو چنا گیا، مریم منفرد کام کر رہی ہیں، ایک ایسی وزیراعلیٰ ہیں جو بزدار کی طرح کٹھ پتلی نہیں بلکہ خود مختار ہیں، جو سوچا ہے اس پر عمل کرنا ہے، صحت کا شعبہ انتہائی اہم ہے، سب سے بڑے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس کاآغاز انتہائی اچھا قدم ہے لیکن افسوس انتشا ر پسند عناصر اس پر بھی سیاست کرنی ہے،خواہ مخواہ اس پر تنقید کی جا رہی ہے، پاکستان میں ٹریفک کا نظام تو اتنا مؤثر نہیں آئے روز سنتے ہیں کہ مریض ٹریفک جام کی وجہ سے وفات پا گیا، یہ ایئر ایمبولینس ایک شخص، ایک فرد کی جان بچا لے تو یہ انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے اب ایک جہاز پھر دو ہوں گے، ہر ضلع کے لئے الگ ہو گا پھر مریض کو ٹریفک مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،مریض کو جلد از جلد ایمرجنسی امداد کو یقینی بنایا جائے گا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بہاولپور، ڈی جی خان، اٹک یا دیگر شہروں کے جو ہسپتال ہیں،جب تک انکو ٹھیک کریں گے تو پتہ نہیں کتنے ارب روپے چاہئے، جب تک ڈی ایچ کیوز،ٹی ایچ کیوز صحیح نہیں ہوتے تولوڈ لاہور پر آئے گا ،یا تو اتنے ڈالر پاکستان آ جائیں کہ سب ہسپتال صحیح ہو جائیں،ایئر ایمبولینس ایک فرق ہو گا جو پیارے کو گھر والوں کو ساتھ رہنے دے سکتا ہے، ان سے پوچھیں جن کو امید ہے کہ اگر ضرورت پڑ جائے تو انکےلئے یہ سہولت موجود ہے، ایک ایڈوائز ضرور کروں گا جو جہاز لے رہے ہیں ، سنگل انجن جہاز سستا مل جائے گا ، وہ فٹبال گراؤنڈ سے بھی ٹیک آف کر سکے گا، وہ ہاکی گراؤنڈ میں بھی لینڈ کر سکتا ہے، اسکی قیمت آدھی ہو جائےگی، کیونکہ سنگل انجن ہے، میں ایئر ایمبولینس سے بہت متاثر ہوا ہوں، اس سے نہ صرف جانیں بچیں گی بلکہ لوگوں کو روزگار بھی ملے گا، ایک جان بھی بچ جاتی ہے تو اللہ اجر دے گا،

شہر یار آفریدی پی ٹی آئی قیادت پر پھٹ پڑے

ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

Leave a reply