واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے نیومیکسیکو میں پاکستانیوں سمیت چارایشیائی نژاد مسلمانوں کے قتل پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے –

باغی ٹی وی : امریکی صدر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ریاست کے شہرالبوکرک میں چار مسلمان افراد کی ہولناک ہلاکتوں پرمیں رنج وغم میں مبتلاہوں اگرچہ ہم مکمل تحقیقات کے منتظر ہیں مگرمیری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میری انتظامیہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ پختگی سے کھڑی ہے ان نفرت انگیز حملوں کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

یوکرین کا روس پر ایک بار پھر جوہری پلانٹ پر گولہ باری کا الزام

نیومیکسیکو کی گورنرمشعل لوجان گریشم نے ان ہلاکتوں پرغم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے انھیں”مکمل طورپرناقابل برداشت” قرار دیا اور کہا کہ وہ تفتیش میں مدد کے لیے ریاستی پولیس کے اضافی افسروں کو البوکرک بھیج رہی ہیں ہم البوکرک اورعظیم تر نیومیکسیکو کی مسلم کمیونٹی کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب امریکا میں مسلم شہری حقوق کے سب سے بڑے گروپ امریکی اسلامی تعلقات کونسل (سی اے آئی آر) نے ان افراد کے قاتل یا قاتلوں کی گرفتاری میں معاون معلومات فراہم کرنے والے کو10 ہزارڈالربہ طورانعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

نیومیکسیکوکے سب سے بڑے شہرالبوکرک میں پولیس نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ وہ تین مسلمان افراد کے قتل کی تحقیقات کررہی ہے۔اب پولیس کو شُبہ ہے کہ ان کا تعلق گذشتہ سال ہونے والے ایک چوتھے قتل سے ہے۔

چینی سرحدوں پرامریکہ اوربھارت کی جنگی مشقیں

البوکرک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کوجمعہ کی شب ایک اورمقتول کا پتاچلا تھااس شخص کی لاش لوتھرن فیملی سروسز کے دفتر کے قریب سے دریافت ہوئی ہے یہ دفترپناہ گزینوں کو امداد فراہم کرتا ہے۔

پولیس نے اس شخص کی شناخت نہیں کی تاہم بتایا کہ اس کی عمربیس،پچیس سال تھی۔وہ مسلمان ہے اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والاہے تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ جمعہ کے قتل کا تعلق جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مسلمان افراد کے حالیہ تین قتلوں سے بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل قتل ہونے والوں میں دوپاکستانی مسلمان مرد تھے۔ان میں ایک 27 سالہ نوجوان کی لاش یکم اگست کو ملی تھی اور ایک 41 سالہ شخص کی لاش 26 جولائی کو ملی تھی۔

چینی فوج نے پینٹاگان کی ٹیلی فونز کالز سُننے سے انکارکردیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ سراغ رساں اب اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیاان تینوں قتلوں کا تعلق افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان شخص کی موت سے ہے جسے 7 نومبر2021 کوالبوکرک میں ایک کاروبار سے باہرقتل کردیا گیا تھا۔مقتول یہ کاروباراپنے بھائی کے ساتھ مل کرچلارہا تھا۔

پولیس نے ان واقعات سے متعلق معلومات رکھنے والے کسی بھی شخص پرزوردیا کہ وہ اس کی اطلاع دے اور کہا کہ ایف بی آئی بھی ان پُراسرار واقعات کی تفتیش میں مدد کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق قتل کی ان وارداتوں کے بعد شہرکی مسلم کمیونٹی میں تناؤمیں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اسلامی مرکزنیومیکسیکو کے عوامی امور کے ڈائریکٹر طاہرگوبا نے بتایا کہ اب لوگ گھبراہٹ کا شکارہونے لگے ہیں۔

خطے میں روسی غلبہ ختم کرنے کیلئےامریکی وزیر خارجہ کا تین مُلکی دورہ

Shares: