تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) کو بڑا دھچکا:قومی اسمبلی امیدوار پی پی میں شامل

سرگودھا :تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) کو بڑا دھچکا:قومی اسمبلی امیدوار پی پی میں شامل ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کو پہلا بڑا سیاسی دھچکا ، تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر این اے 92 صاحبزادہ اظہر عباس سیالوی نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سرگرم کارکن اور این اے 92 کے ٹکٹ ہولڈر بھی تھے ،صاحبزادہ اظہر عباس سیالوی کی پی پی میں شمولیت پر انہیں روایتی سکار ف بھی پہنایا گیا ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا صاحبزادہ اظہر عباس کی شمولیت سے پی پی مزید مظبوط ہوئی ہے ، صاحبزادہ اظہر عباس سیالوی تحصیل ساہیوال سرگودھا کے سرگرم رہنما تھے، راجہ پرویز اشرف نے باضابطگی طور پر ان کو شمولیت پر سکارف پہنایا۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا بلاول بھٹو 27 فروری کو مزار قائد سے بذریعہ جی ٹی روڈ مزار قائد سے اسلام آباد پہنچیں گے،11 مارچ کو اسلام آباد پہنچ کر پیپلز پارٹی عوام کو سرپرائز دیگی، بلاول بھٹو کا قافلہ مختلف مقامات سے ہوتا ہوا 12 روز میں اسلام آباد پہنچے گا، پی پی اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا عوام بد حالی کی وجہ سے 27فروری کے مارچ کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے،لانگ مارچ کا مقصد عام آدمی کو موجودہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے نجات دلانا ہے۔

Comments are closed.